برطانوی Retail Sales Data جاری کر دیا گیا۔
برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) کی اکتوبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی محکمہ شماریات (ONS) کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران روز مرہ اشیاء کی فروخت میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ 0.3 فیصد اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشت رپورٹ خاصے منفی اعداد و شمار پر مشتمل تھی جس میں ریٹیل سیلز منفی 1.4 فیصد رہی تھیں جبکہ نظر ثانی شدہ حتمی ڈیٹا منفی 1.5 فیصد رہا تھا۔
ریٹیل سیلز کے گذشتہ 12 ماہ (سالانہ) کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو اوسط ریٹیل سیلز میں 6.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 6.5 فیصد کمی متوقع تھی۔ ماہانہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور اسکے اثرات برطانوی معیشت اور معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔