برطانیہ اور کامن ویلتھ کا عظیم دور ختم: ملکہ الزبتھ 2 وفات پا گئیں
برطانیہ، کامن ویلتھ، اور یونین جیک بشمول آسٹریلیا اور کینیڈا پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کا سنہرا دور تمام ہو گیا۔ 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم انتقال کر گئی ہیں۔ آج صبح ان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ملکہ الزبتھ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر قبل بکنگھم پیلیس کے زرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ ملکہ الزبتھ انتقال کر گئی ہیں۔ کل انہوں نے نو مبتخب وزیراعظم لز ٹرس کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ ملکہ الزبتھ 1952 سے 1954 تک پاکستان اور بھارت کے ٹرانزیشنل دور میں دونوں ممالک کی آخری ملکہ بھی تھیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔