توقعات سے زیادہ افراط زر: امریکی PPI رپورٹ جاری
امریکہ کی نومبر 2022ء کی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس رپورٹ (PPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ U.S Labour Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران پرائس انڈیکس (PPI) توقعات کے برعکس 7.4 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 7.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
اگر اس رپورٹ کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے ساتھ کریں تو گذشتہ رپورٹ میں افراط زر کی شرح 8 فیصد رہی تھی۔ ماہانہ PPI میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد تک محدود رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق اشیائے خوردنی (Food) اور ذرائع توانائی (Energy Resource) کی پیداوار کنندگان (Producers) کے لئے قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 0.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
رپورٹ میں پیداواری شعبے کے لئے قیمتوں اور افراط زر میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس نے امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کو کساد بازاری (Recession) سے نمٹنے کیلئے توقعات سے زیادہ سخت مانیٹری پالیسی اپنانے کا جواز فراہم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے نتیجے میں امریکی ڈالر (USD) کی قدر میں زبردست اضافہ متوقع ہے لیکن اسٹاکس اور کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کے حوالے سے یہ منفی اور مایوس کن رپورٹ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔