توقعات سے مثبت امریکی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی۔
امریکہ کی نومبر 2022ء کی توقعات سے زیادہ مثبت کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔ U.S Bureau Of Labour Statistics کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران سالانہ افراط زر (Inflation) کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 7.1 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ اجراء سے قبل 7.3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کا جائزہ لیں تو یہ 0.1 فیصد رہا ہے۔ جبکہ 0.3 فیصد اضافہ متوقع تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار آمدنی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ رپورٹ کے شائع ہونے سے پہلے آمدنی میں 0.1 فیصد کمی متوقع تھی۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد بڑھنے کی توقع تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ Core Inflation کی شرح 0.4 فیصد ماہانہ تھی۔ EX Food and Energy میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل 6.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر حقیقی افراط زر کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو اکتوبر 2022ء کے دوران یہ شرح 6.3 فیصد رہی تھی۔
یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات اسٹاکس اور کماڈٹیز پر مرتب ہونے کی توقع ہے جبکہ 14 دسمبر کی FOMC کی میٹنگ میں نرم مانیٹری پالیسی کے لئے فیڈرل ریزرو (Fed) کو مہنگائی کی شرح میں کمی کے جواز ملنے کے باعث امریکی ڈالر (USD) کی قدر میں کمی متوقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔