روس کی طرف سے پولینڈ پر حملے کی تردید
گذشتہ رات یوکرائن پر ہونیولے روسی میزائل حملے کے بعد یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملک پولینڈ کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ دو میزائل اسکی یوکرائن کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں گرے ہیں جس سے اسکے دو شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم کریملن کے ترجمان نے پولینڈ اور مغربی ممالک کے ان دعووں کو اشتعال انگیزی قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایسی خبروں کا مقصد دنیا میں تیسری عالمی جنگ کے حالات پیدا کرنا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے انڈونیشیاء کے شہر بالی سے جی۔ٹوینٹی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر عالمی راہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے علاقے میں میزائل گرنے کی اطلاعات درست ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔