ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی یکم نومبر 2022ء کی میٹنگ کے Minutes جاری کر دیئے

آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) نے نومبر کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی میٹنگ کے منٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق شرکاء نے GDP میں اضافے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

افراط زر (Inflation) کو 2 فیصد سے نیچے لانے کیلئے شرح سود (Interest rates) میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے پر اتفاق کیا گیا تاہم مستقبل میں شرح سود کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ لیکن مرکزی بورڈ کی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ موجودہ افراط زر 2 سے 3 فیصد ہے۔

جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی بورڈ نے نظام رسد (Supply Chains) اور دیگر ممالک کے مرکزی بینکوں کی پالیسیز کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے مستقبل میں شرح سود میں بڑے اضافے کو رد نہیں کیا اور انہیں قابل غور معاملات کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

بورڈ نے سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے GDP اور شرح نمو (Growth Rate) کو مستحکم قرار دیا۔

وسط مدتی افراط زر (Inflation) ، ہفتہ وار اور ماہانہ اجرت میں اضافے کا دو تک ہدف مقرر کیا گیا۔

اگرچہ مستقبل میں شرح سود میں اضافے کا کوئی تخمینہ جاری نہیں کیا تاہم اسے مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button