لز ٹرس کا ٹیکس کٹوتی کے منصوبے پر نظر ثانی کا اعلان۔ وزیر خزانہ مستعفی. پاؤنڈ میں گراوٹ

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے شدید تنقید کے بعد قرض لے کر کارپوریٹ سیکٹر کو دی جانیوالی ٹیکس کی کٹوتی کے منصوبے پر نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف شدید تنقید کے بعد برطانوی وزیر خزانہ کواسی واٹنگ مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے دفتر نے ان کے استعفے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ کہ وہ عوام اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز میں کمی برطانوی معیشت کو دوبارہ تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وہ منی بجٹ کو پبلک سیکٹر کی استعداد کار کے لئے ڈیزائن کر رہی ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افراط زر (Inflation ) ایک عالمی معاملہ ہے اور اس سے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ لیکن معیشت کو تجفظ دینے کی کوشش کی جا سکتی ہے جو کہ وہ کر رہی ہیں۔

وزیراعظم لز ٹرس کے بیان کے اثرات

آج صبح سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں بتدریج مستحکم ہونیوالا برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) نمایاں گراوٹ کے بعد 1.1200 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ آج صبح سے برطانوی کرنسی 1.1350 کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی۔ تاہم ٹیکس منصوبے کی واپسی اور وزیر خزانہ کے استعفے کے بعد شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button