معاشی استحکام کے لئے انتہائی مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر خزانہ

برطانوی وزیر خزانہ جیری ہنٹ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوی معیشت کے استحکام کے لئے انتہائی مشکل فیصلوں کی ضرورت پے اور اس سلسلے میں کسی کو بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔ برطانوی GDP کے ملے جلے اعداد و شمار کے اجراء کے بعد چانسلر ہنٹ نے کہا کہ افراط زر اسوقت عالمی معاشی منظر نامے کا حصہ ہے اور برطانیہ عالمی معیشت سے الگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ عالمی بحران پیوٹن کی طرف سے یوکرائن پر ناجائز حملے کا نتیجہ ہے جسے دنیا کو تسلیم کروانے کے لئے روسی صدر گیس اور دیگر ذرائع توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

چانسلر نے مزید کہا کہ طویل المدتی بنیادوں پر پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ قرضوں کے توازن کی بھی ترجیحی بنیادوں پر اصلاح کرنا بھی موجودہ صورتحال میں معاشی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی جلدی ہم عوامی قرضوں کی فراہمی کے منصوبے کے خدوخال کو واضح کریں گے اتنی ہی جلدی کارپوریٹ سیکٹر اور عام طبقے کو معاشی ریلیف دیا جا سکے گا۔ جیری ہنٹ نے یہ بھی کہا کہ بطور چانسلر (برطانوی وزیر خزانہ) کے ان کے پاس سب سے بہترین حل افراط زر کو کنٹرول کرنا ہے۔ GDP رپورٹ کے اعداد و شمار کے سامنے آنے اور وزیر خزانہ کے بیان کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 1.1700 کی مزاحمتی سطح (Resistance) کو عبور کر گیا ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ 1.1741 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button