یورپی مرکزی بینک (ECB ) نے شرح سود میں 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔
یورپی مرکزی بینک ( ECB ) نے شرح سود (Interest rate ) میں 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ بینک کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹین لیگارڈ نے توقعات کے مطابق ریٹ میں اضافے (Price Hike ) کا اعلان کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی ( Monetary Policy ) پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ اپنی تقریر میں انہوں نےموجودہ عالمی معاشی بحران (Global Economic Crisis ) کے دوران یورپ کو درپیش مسائل بالخصوص افراط زر (Inflation ) کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر مانیٹری ٹولز کے استعمال کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ یہ اضافہ توقعات کے مطابق ہے اور اسکے مثبت اثرات یورپی معیشت، یورو (EUR ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔