آسٹریلیا کی ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلیا کی ستمبر 2022 ء کی ایمپلائمنٹ رپورٹ ( Employment Report) جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران ملک میں 9 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 25 ہزار ملازمتوں کے اجراء کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

اگر اس رپورٹ کا تقابلہ اگست 2022 ء کی لیبر رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو اس میں 33500 کل وقتی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ موجودہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اتنی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ اعداد و شمار توقعات کے برعکس اور تشویشناک ہیں اور ان کے منفی اثرات آسٹریلین ڈالر (AUD) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button