امریکہ چین کے ساتھ سخت معاشی مقابلہ چاہتا ہے۔ لیکن جنگ نہیں۔ جو بائیڈن۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے G-20 کانفرنس سے پہلے چینی صدر ژی۔جن۔پنگ سے انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں اطراف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں اور امریکہ کی طرف سے چین کو کمپیوٹر چپس کی فروخت پر پابندی کے بعد عالمی مارکیٹس میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تائیوان کے حوالے سے امریکہ کی ون چائنا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات کا ابتدائی ماحول انتہائی کشیدہ تھا تاہم ملاقات کے دوران دونوں کے موڈز میں تبدیلی واقع ہوئی اور قدرے خوشگوار انداز میں بات چیت جاری رہی۔ چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ کی طرف سے کسی عسکری تنازعے کے نتیجے میں زمین سے لے کر خلاء تک میدان جنگ بن جائیں گے۔ انسانیت دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ایک بار پھر تائیوان کو اپنا لازمی جزو قرار دیا اور اس سلسلے میں کسی بھی مغربی مہم کا سختی سے جواب دینے کا اعادہ کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ مثبت بات چیت جاری رکھیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button