Australian CPI Report ریلیز ۔اسٹاکس اور AUDUSD کا ملا جلا ردعمل

Australian CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس اور AUDUSD کا ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

 

Australian CPI Report کا جائزہ

آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر میں Headline Inflation کی شرح 1.4 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 1.3 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ سالانہ افراط زر آسٹریلوی تاریخ میں پہلی بار 7 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔ ڈیٹا ریلیز ہونے سے پہلے یہ شرح 6.9 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا۔ دوسری طرف RBA Trimmed Means CPI کی سطح 6.6 فیصد رہی جبکہ 7.2 فیصد کی توقع تھی۔

 

Australian CPI Report کے بعدمارکیٹ کا ردعمل

ہیڈ لائن انفلیشن توقعات سے زیادہ آنے سالانہ افراط زر 7 فیصد تک آنے کے بعد آئندہ ہفتے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جانب سے شرح سود (Interest rate) میں جارحانہ اضافے کی توقع پیدا ہو رہی ہے تاہم RBA Trimmed Means CPI میں توقعات سے کم افراط زر آنے پر یہ فیصلہ مختلف بھی ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) ایڈوانٹیج حاصل کرنے کی بجائے گراوٹ کا شکار ہوا۔ اور 0.166 فیصد کمی کے ساتھ 0.6610 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

RBA Trimmed Means CPI کیا ہے اور اسکے کیا اثرات ہوتے ہیں ؟

آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) مارکیٹ کے اہم ترین شعبوں کی اوسط نکالتا ہے جس کی بنیاد پر پالیسی ریٹس کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ یعنی مارچ تک کا ڈیٹا تو ہیڈ لائن انفلیشن میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم مارچ اور اپریل کے درمیان اشیاء کی قیمتوں کے سروے سے Trimmed CPI جاری کی جاتی ہے۔

 

یہ محکمہ شماریات کے اس سروے پر مشتمل ہوتے ہیں جو مرکزی بینک کیلئے مخصوص ہے۔ اگرچہ آسٹریلیا میں افراط زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے تاہم ریزرو بینک کے ترجیحی گیج کی ریڈنگ توقعات سے کم رہی ہے۔ جس کے باعث شرح سود میں اضافے کے بارے میں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے گی ؟۔ یہ فیصلہ متضاد افواہوں کی زد میں ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر اس رپورٹ کے اجراء سے متوقع سپورٹ حاصل نہیں کر پایا اور منفی سمت اختیار کر گیا۔

یہ رپورٹ مکسڈ ڈیٹا پر مشتمل ہے اور یقینی طور پر کیش ریٹ پالیسی پر اثر انداز ہو گی۔ جس سے آسٹریلیئن ڈالر کے لئے منظر نامہ بیئرش ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج پر اثرات

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

روائتی طور پر کنزیومر پرائس انڈیکس کے بلند اعداد و شمار سے اسٹاکس میں گراوٹ واقع ہوتی ہے۔ لیکن آج چونکہ RBA Trimmed Means مارکیٹ پیشنگوئیوں سے کم رہی ہے۔ اس لئے اسٹاکس بھی Mixed Sentiments کا شکار ہیں۔ ASX200 انڈیکس میں رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے لے کر اب تک محض 6 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button