Australian GDP Report ریلیز کر دی گئی، AUDUSD کا محتاط انداز

Australian GDP Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD محتاط انداز اختیار کئے ہوئے یے۔یہ ڈیٹا توقعات کی نسبت منفی رہا ہے

Australian GDP Report

Australian GDP Report کی تفصیلات اور AUDUSD پر اثرات

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال پہلے کوارٹر میں مجموعی طور پر GDP کی شرح میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ 2022ء کے آخری کوارٹر سے کیا جائے تو اس میں مجموعی قومی آمدنی 0.5 فیصد رہی تھی۔

Australian GDP Report

ڈیٹا کے مطابق Annual GDP کی شرح 2.3 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ ابتدائی تخمینوں میں یہ سطح 2.7 فیصد تھی۔

GDP Growth کے ایم کمپونینٹس

پہلے کوارٹر کے دوران Domestic Demand میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ سست معاشی شرح نمو (Growth Rate) کو ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ Capital Investment کی وجہ سے طلب (Demand) میں 0.4 فیصد استحکام نوٹ کیا گیا۔ سرکاری اور گھریلو شعبوں نے مشترکہ طور پر قومی آمدنی میں 0.1 فیصد حصہ ڈالا۔ جو کہ پیشنگوئیوں سے کم رہا۔ تاہم Individual Savings گذشتہ کوارٹر کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ رہیں جس کا GDP میں 0.3 فیصد حصہ رہا۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) سپورٹ حاصل نہ ہونے سے محدود رینج اختیار کر گیا۔ اسوقت یہ 0.6700 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے نیچے 0.6670 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور دیگر کرنسیز کے مقابلے میں بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ NZDAUD بھی 1.0980 پر بغیر سمت کے ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی ین کے خلاف Aussie ڈالر (AUDJPY) 0.322 فیصد کمی سے 92.80 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے شروع ہونے والی تیزی کی ریلی کمزور ہوتی ہی نظر آ رہی ہے

AUDUSD

آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ASX200 انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے سے 7133 پر ٹریڈ کر رہا ہے

ASX After the Australian GDP Report

۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7127 سے 7164 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button