آسٹریلوی مانیٹری پالیسی بغیر تبدیلی کے برقرار، AUDUSD میں گراوٹ
آسٹریلوی مانیٹری پالیسی بغیر تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے۔ جس کے بعد AUDUSD میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز سے جاری تھا۔ جس کے اختتام پر ملکی معیشت میں افراط زر میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور شرح سود (Interest Rate) کو سابقہ سطح 3.60 فیصد سالانہ پر ہی رکھا گیا
ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مانیٹری پالیسی کی تفصیلات
اپریل کی مانیٹری پالیسی میٹنگ کے اختتام پر ریزرو بینک کی کمیٹی نے آفیشل کیش ریٹ (OCR) کو سابقہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں اراکین نے افراط زر (Inflation) میں بتدریج کمی، شرح نمو (Growth rate) اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے ٹرمینل ریٹس بارے متفقہ فیصلہ کیا۔
گورنر فلپ لوو نے کمیٹی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جس کے مطابق اراکین نے آئندہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ معاشی منظر نامے (Economic Outlook) کو مدنظر رکھ کر ہی کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل RBA پالیسی ریٹس میں 10 بار اضافہ کر چکا ہے۔ گورنر فلپ لوو نے افراط زر کے بارے میں مندرجہ ذیل الفاظ میں اظہار خیال کیا
عالمی سطح پر افراط زر اسوقت بھی خاصی بلند سطح پر ہے۔ تاہم دیگر ممالک کے مقابلے میں آسٹلیا بہتر انداز میں اسکا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں اس نے ایک عفریت کا روپ دھار لیا ہے اور کساد بازاری کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ اس میں آسٹریلیئن بینکنگ نظام کی مضبوطی کا بھی عمل دخل ہے۔ جو کہ تمام کرائسز سے محفوظ ہے۔ تاہم ہمارا ہدف افراط زر کو مزید نیچے لانا اور 2 فیصد تک محدود رکھنا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
فیصلہ سامنے آنے پر امریکی اور نیوزی لینڈ ڈالرز کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی AUDUSD جو کہ گذشتہ روز سے مستحکم نظر آ رہا تھا۔ 0.6800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے آ گیا۔ جبکہ کیوی ڈالر کے خلاف Aussie ڈالر (AUDNZD) 0.34 فیصد کمی سے 1.0735 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج صبح سے محدود میں ٹریڈ کرتی ہوئی آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں فیصلے کے بعد سرمایہ کاری کے رجحان اور شیئر ویلیو میں نمایاں اضافہ ہوا ASX200 انڈیکس منفی زون سے مثبت سطح پر 12 پوائنٹس اضافے سے 7236 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں 49 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔