آسٹریلیئن ریٹیل سیلز رپورٹ جاری۔ AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ

آسٹریلیئن ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔

 

ریٹیل سیلز رپورٹ: افراط زر میں کمی

محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز 0.4 فیصد رہی۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 0.2 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ فروری کے اعداد و شمار 0.2 فیصد رہی تھی۔

 

محکمہ شماریات نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ فوڈ آئٹمز کی ریٹیلنگ میں گذشتہ 13 ماہ سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے۔ جبکہ نان فوڈ آئٹمز سخت مانیٹری پالیسی اور بڑھتی ہوئی شرح سود (Interest rate) کے باعث سست روی دیکھنے میں آئی ہے۔ بیورو نے اپنے نوٹ میں مزید کہا ہے کہ سالانہ 5.4 فیصد ریڈنگ سے ملکی معیشت پر افراط زر کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔

 

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ تاہم سرمایہ کاروں کا فوکس انریکی فیڈرل ریزرو کے فیصلے پر مرکوز ہونے کی وجہ سے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا۔ آسٹریلیئن ڈالر اسوقت 0.6670 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button