BOE: شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ: GBPUSD میں تیزی

BOE نے شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد GBPUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ فیصلے کا اعلان بینک آف انگلینڈ کی مرکزی کمیٹی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ ملک میں پالیسی ریٹس 4.25 فیصد سالانہ کی سطح پر آ گئے ہیں۔

فیصلے کے بعد بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز کمیٹی نے CPI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ حقائق اس سے زیادہ اضافے کا تقاضا کر رہے تھے تا کہ افراط زر کو کنٹرول کیا جا سکے تاہم عالمی بینکنگ بحران کی وجہ سے کیش ریٹس میں اضافے کی حد مقرر کی گئی۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے مطابق ریٹس بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور سخت مانیٹری پالیسی کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک انفلیشن کنٹرول نہ کر لی جائے۔

گورنر بیلے نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ متفقہ تھا۔ اس سے قبل British CPI Data کے اجراء سے برطانوی پاؤنڈ کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا تھا

برطانوی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اثرات

آج برطانوی محکمہ شماریات (Office of National Statistics) نے فروری 2023ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں سالانہ افراط زر (Inflation) کی شرح 10.4 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ اس سے قبل 9.8 فیصد کی پیشگوئی جاری کہ گئی تھی۔ اس طرح مسلسل چوتھے ماہ پرائس انڈیکس دوہرے ہندسے میں رہا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار میں ذرائع توانائی کی قیمتوں میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ سے کریں تو اس میں ذرائع توانائی کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

حقیقی افراط زر (Core CPI) کی شرح 6.2 فیصد آئی ہے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ 5.8 فیصد رہی تھی۔ ڈیٹا برطانوی معیشت میں افراط زر کی سنگین صورتحال کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے روز مرہ اشیائے ضروریہ بالخصوص Food items اور Energy resources کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک بھی عام لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے پیکیج دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

اسوقت GBPUSD بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 1.2300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اسکی Fibbonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اور Bullish Channel کا آغاز بھی ہے۔ یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 200 روزہ Moving Average کا بھی یہی پوائنٹ ہے۔ جبکہ یہ اپنی 100SMA اور 50 روزہ Extended Moving Average اور 20SMA سے اوہر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس سطح پر Buying Call دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے تاہم اوپر کے لیولز کو عبور کرنے کے لئے 1.2300 کی نفسیاتی سطح کا حصول ضروری ہے۔

اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 61 سے اوپر ہے جو کہ خریداری کا امکان اور متوازن بلش موومنٹ کی علامت ہے۔

سپورٹ لیولز 1.2260, 1.2210 اور 1.2160 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2300 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 1.2320, 1.2350 اور 1.2380 ہیں۔ تیسری حد عبور کرنے پر اسکا اگلا نفسیاتی ہدف 1.2500 ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button