برطانیہ کی ILO Employment Report توقعات کے مطابق۔ GBPUSD میں تیزی

دسمبر 2022ء کی برطانوی ILO Employment Report توقعات کے مطابق رہی۔ جس کے بعد GBPUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح 3.7 فیصد رہی۔ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کی گئی تھی۔ برطانوی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 2 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ رپورٹ کی نسبت 0.3 فیصد زیادہ ہیں۔ اسکے علاوہ unemployment Claims کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار رہی جن میں گذشتہ ماہ کی نسبت 3 ہزار 2 سو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاری کئے گئے ڈیٹا میں ہفتہ وار آمدنی 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نومبر کے دوران 6.5 فیصد تھی۔ بونس کی شرح 5.9 فیصد رہی جبکہ 6.2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات کے مطابق ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 0.28 فیصد تیزی کے ساتھ 1.2170 پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل سائیڈ لائن سرمایہ کاروں میں اعداد و شمار کے ریلیز ہونے سے مثبت مومینٹم میں اضافہ ہوا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button