Dow Jones میں تیزی جبکہ دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا اختتام

آج Black Friday کی وجہ سے امریکی مارکیٹس میں کاروباری دن مختصر رہا۔ Dow Jones میں دن کا اختتام 152 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34347 کی سطح پر ہوا ہے۔ دیگر امریکی مارکیٹس میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ NASDAQ میں دن مختصر ہونے کی وجہ سے سرمائے کا حجم انتہائی کم رہا جس کے بعد انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11226 پر اختتام پذیر یوا۔ اسٹاکس میں گراوٹ کی بڑی وجہ امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی قدر میں یونیوالا اضافہ ہے جس کے بعد اسٹاکس کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔اسکے علاوہ طویل اختتام ہفتے (Long Weekend) کی وجہ سے آج زیادہ تر سرمایہ کار اپنی پوزیشنز فروخت کرتے رہے۔

آج Russel2000 میں کاروباری سرگرمیاں 1869 اور S&P میں دن کا اختتام محض 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 4026 پر ہوا ہے۔ دوسری طرف نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں ہفتہ وار اختتامیہ 60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15605 پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button