Canadian CPI Report جاری کر دی گئی۔ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں گراوٹ

جون 2023ء کا کنزیومر پرائس انڈیکس 2.8 فیصد رہا۔

Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر اور WTI Oil کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Canadian CPI Report کی تفصیلات

کینیڈین محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Headline Inflation کی سطح 2.8 فیصد سالانہ رہی جبکہ 3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر جاری کئے جانیوالے ڈیٹا کا تقابلہ مئی 2023ء کے اعداد و شمار سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 3 فیصد ہی تھی۔ اس طرح ماہانہ بنیادوں پر ملک میں افراط زر کی ریڈنگ میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

Canadian CPI Report جاری کر دی گئی۔ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں گراوٹ

رپورٹ کے مطابق ملک میں گیسولین کی قیمتوں میں 18 فیصد کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ جبکہ اشیائے خورد و نوش میں افراط زر 8.3 فیصد رہی ہے۔ اس طرح Food Items میں مہنگائی مئی 2023ء کے لیول پر برقرار رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ میں افراط زر کی شرح کم آنے سے کینیڈین ڈالر میں گراوٹ شروع ہو گئی۔ تاہم یہ محدود رینج میں ہے کیونکہ U.S Retail Sales کی ریڈنگ بھی توقعات سے کم رہی ہے جس سے امریکی ڈالر متوقع ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔

اسکے علاوہ WTI Oil میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ خیال رہے کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں کینیڈین شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے ساتھ منسلک خبریں آئل کی قیمتوں پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button