Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ USDCAD میں اتار چڑھاؤ

Headline Inflation کی سطح توقعات کے مطابق 3.4 فیصد

Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCAD میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جبکہ WTI Oil میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

Canadian CPI Report کی تفصیلات

کینیڈین محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023ء کے دوران ملک میں Consumer Price Index کی سطح 3.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ Headline Inflation کی ریڈنگ جون 2021ء کے بعد دو سال کی کم ترین سطح پر رہی ہے۔

Canadian CPI Report

اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو اپریل کی رپورٹ میں افراط زر 4.4 فیصد رہی تھی۔ ماہانہ CPI کی سطح 0.4 فیصد ہے۔ جبکہ 0.5 فیصد کا تخمینہ تھا۔

ڈیٹا کے مطابق Core Inflation کی ریڈنگ 3.7 فیصد رہی جبکہ 3.9 فیصد متوقع تھی۔ سب سے زیادہ مہنگائی Food Items میں 8.3 فیصد رہی۔ دوسری طرف قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی Gasoline میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ جن میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جو کہ 0.21 فیصد اضافے سے 1.3175پر آ گیا ہے۔ جبکہ WTI Oil میں مندی نظر آ رہی ہے جو 0.80 فیصد کمی سے 68.85 ڈالر فی ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Canadian Dollar

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔WTI میں کینیڈین شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل کی قیمتوں میں تبدیلیوں اور کینیڈین ڈالرز میں براہ راست تعلق ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button