کینیڈا کی توقعات سے مثبت Employment Report, کینیڈین ڈالر مستحکم
کینیڈا کی توقعات سے مثبت Employment Report جاری کی دی گئی۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر مستحکم ہوا ہے۔ Canadian Labor Statistics ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023ء کے دوران ملک میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔جبکہ اس سے قبل 15 ہزار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ دسمبر 2022ء کے ساتھ کریں تو اس میں 1 لاکھ 4 ہزار ملازمتوں کا اجراء ہوا تھا۔
جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 5 فیصد رہا جو کہ 5.1 فیصد متوقع تھا۔ کل وقتی ملازمتوں (Full Time Jobs) میں 121100 کا اضافہ ہوا۔ جس کا تخمینہ 84500 تھا۔ جز وقتی ملازمتوں میں 28900 کا اضافہ ہوا۔ جس میں 19500 کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate بھی بڑھ کر 65.7 فیصد رہا جو کہ اس سے قبل 65 فیصد تھا۔ فی گھنٹہ اجرت کی سالانہ شرح میں 4.5 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جو کہ گذشتہ سال 5.2 فیصد تھا۔ تعمیراتی شعبے (Construction Sector) میں 25400 اور سروسز سیکٹر میں 124700 نئے ملازمین ریکارڈ کئے گئے۔
مارکیٹ کا ردعمل
کینیڈا کی Employment Report امریکی NFP کی طرح توقعات سے بہت زیادہ مثبت رہی اور اس نے افراط زر (Inflation) کی تمام پیشنگوئیوں کو غلط ثابت کو غلط ثابت کیا۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 0.743 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.3350 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دیگر کرنسیز کے خلاف بھی کینیڈین ڈالر مستحکم ہوا ہے۔ ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج (TSX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Composite Index ڈیٹا جاری ہونے کے بعد 68 پوائنٹس کی کمی سے 20528 پر اتار چڑھاؤ کا شکار دیکھا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔