Chinese Caixin Services PMI جاری، آسٹریلیئن ڈالر میں تیزی
Chinese Caixin Services PMI ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، واضح رہے کہ چینی سروسز کا معاشی ڈیٹا توقعات کے مطابق رہا ہے۔
Chinese Caixin Services PMI ڈیٹا کی تفصیلات
چینی Services کا Purchase Manager’s Index مئی 2023ء کے دوران 57.1 رہا ہے۔ سروے جاری کرنیوالے معاشی ادارے Caixin کے مطابق اتنی شرح کی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اسکا تقابلہ اپریل 2023ء کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 56.4 فیصد رہا۔ تھا۔ اس اعتبار سے جاری کردہ ڈیٹا توقعات سے بہتر اور چینی معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر مثبت اثرات مرتب ہں گے۔
کورونا کی عالمی وباء کے دوران سخت سماجی اور معاشی پابندیاں مرحلہ وار ہٹائی جا رہی ہیں ۔ جس سے چینی رسد بھی بتدریج بحال ہو رہی ہے۔معاشی ماہرین کساد بازاری (Recession) کے خلاف سب سے اہم ترین فیکٹر چینی معیشت اور برآمدات (Exports) کو قرار دے رہے ہیں۔ بالخصوص آسٹریلوی مارکیٹ کا 60 فیصد سے زیادہ انحصار چین پر ہے۔ جو عالمی ٹریڈ میں آسٹریلوی ڈالر کو کلیئرنس کرنسی کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔
مارکیٹ پر اثرات
رپورٹ کے اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. جو کہ 0.6600 کی سطح سے اوپر بحال ہوا ہے۔ اس طرح Aussie ڈالر نے دو ہفتوں کے بعد اس اہم ترین نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کو حاصل کیا ہے۔ دیگر کرنسیز کے مقابلے میں بھی آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔