ایشیئن مارکیٹس میں دن کا منفی اختتام۔

آج ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ چینی معیشت کی سسٹ روی اور عالمی نظام رسد کا عدم استحکام اور جاپانی ین اور چینی یوان کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے بھی ایشیائی مالیاتی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔ جاپانی ین کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد آج نیکائی 225 مارکیٹ 762 پوائنٹس کی شدید گراوٹ کی شکار ہوئی اور 28 ہزار کی نفسیاتی سطح کو توڑتے ہوئے 27868 پر بند ہوئی۔۔ ہینگ سینگ انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 20023 پر اختتام پزیر ہوئی۔ تائیوان کی ٹی سیک 352 پوائنٹس کی کمی سے 14926 کی سطح پر بند ہوئی۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 138 پوائنٹس کی کمی سے 7 ہزار کی سطح سے نیچے 6965 پر مختتم ہوئی۔ انڈیا کی ممبئی سینسیکس بھی آج 862 پوائنٹس کی شدید مندی کی شکار ہوئی اور گزشتہ دنوں 60 ہزار کے بینچ مارک کو ہٹ کرنیولی مارکیٹ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی توڑ دیا۔ آج ممبئی سینسیکس 57972 پر بند ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button