ترکی میں زلزلہ: یورپی گیس سپلائی روٹ متاثر ہونیکا خدشہ

ترکی میں انتہائی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جس سے وسیع پیمانے پر نقصان اور یورپی سپلائی روٹ متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز ک مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آنیوالے زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی لپیٹ میں ترکی کے کئی شہروں کے علاوہ قبرص، شام، یونان، اسرائیل، لبنان اور تیونس بھی آئے ہیں۔ ٹرکش ٹیلی ویژن چینل ٹی-آرٹی نے ابتدائی طور پر 17 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم وزیر داخلہ سلمان صویلو نے وسیع پیمانے پر نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف شام میں بھی وسیع پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

یوکرائن جنگ کے نتیجے میں روس ہر شدید پابندیاں عائد کئے جانے اور یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن مشرف اسٹریم 1 کی بندش کے بعد یورپ کے لئے گیس و تیل کی سپلائی کا واحد لاجسٹک سپورٹ ادانا شہر بھی زلزلے کی لپیٹ میں آیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button