یورپی مانیٹری پالیسی : یورو اتار چڑھاؤ کا شکار، اسٹاکس میں مندی
یورپی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا یے۔ جس کے بعد یورو میں اتار چڑھاؤ اور اسٹاکس میں مندی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ یورپی سینٹرل بینک کے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں مارکیٹ توقعات کے مطابق 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو نے بھی ٹرمینل ریٹس میں اتنا اضافہ ہی کیا تھا۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یورپی مرکزی بینک اس سے قبل 6 بار پالیسی ریٹس بڑھا چکا ہے۔ سالانہ کیش ریٹس کی شرح 3.75 فیصد جبکہ مارجن لینڈنگ ریٹس 4 فیصد پر آ گئے ہیں۔
یورپی مانیٹری پالیسی کی تفصیلات
مرکزی بینک کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دو روزہ اجلاس میں یورپی افراط زر اور کساد بازاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پالیسی ساز اراکین نے رواں سال کے پہلے کوارٹر میں معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور موثر مانیٹری اقدامات سے افراط زر میں ہونیوالے کمی کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔
کمیٹی کے اراکین اس پہلو پر متفق ہوئے کہ نرم مانیٹری پالیسی سے یورپ کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ کیونکہ انفلیشن ریٹ 2 فیصد کے ہدف پر لائے بغیر شرح سود میں اضافے کا سائیکل ختم کرنے سے انرجی اور فوڈ آئٹمز عام کی قوت خرید سے باہر ہو جائیں گے۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ معاشی رپورٹس اور زمینی حقائق پر میٹنگ ٹو میٹنگ فیصلے کئے جائیں گے۔
تاہم اس گروتھ ریٹ اور معاشی اہداف کا حصول بھی مرکزی بینک کی ترجیحات رہیں گی۔ اراکین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ پرائس انڈیکس کو کنٹرول کرنے کے لئے شرح سود میں اضافے کے علاوہ متبادل مانیٹری ٹولز بھی استعمال کئے جائیں گے تا کہ شرح نمو بھی متاثر نہ ہو۔
مارکیٹ کا ردعمل
مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ لی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس کے بعد مستقبل کی ڈائریکشن کا تعین کیا جا سکے گا۔
دوسری طرف یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ DAX30 اسوقت 79 پوائنٹس کمی کے ساتھ 15727 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ CAC40 انڈیکس 63 پوائنٹس کہ مندی سے 7340 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB فیصلے کے بعد 131 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 26700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دیگر یورپی اسٹاکس میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے اور شدید فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔