Eurozone Current Account Report ریلیز ، یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ
EURUSD یورپی سیشنز کے دوران 1.0900 کی نفسیاتی حد عبور کر کے دوبارہ بیک فٹ پر آ گیا۔ ۔
Eurozone Current Account Report رہلیز کر دی گئی ۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
Eurozone Current Account Report کی تفصیلات ۔
یورپی سینٹرل بینک (ECB) کے جاری کردہ ڈیٹا میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 35.8 بلیئن یورو رہا۔ جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 9.1 بلیئن یورو تھا۔ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کی سب سے بڑی وجہ برآمدی حجم (Export Volume) میں 50 فیصد تک اضافہ ہے جبکہ درآمدات (Imports) گذشتہ ماہ کی نسبت کسی حد تک بڑھی ہیں۔ اس طرح رپورٹ یورپی معیشت کا مثبت منظر نامہ پیش کر رہی ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال
رپورٹ جاری ہونے کے بعد ابتدائی ردعمل میں یورو 1.0900 کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔ تاہم اس کے بعد امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر دیکھی گئی اور یورو اس سطح کو برقرار نہ رکھتے ہوئے 1.08864 پر آ گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔