Gold Price میں گراوٹ ، US Bonds Yields میں بحالی

Bright Metal is trading near 1970 during US Sessions.

Gold Price میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے .  US Bonds Yields میں بحالی کی لہر کے بعد سنہری دھات 1970 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے .

Fed Monetary Policy کے Gold Price پر اثرات. 

Federal Reserve کے مختلف عہدیداروں کی طرف سے Monetary Policy اور Rate Hike Program پر متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے . جس کی وجہ سے Markets میں Risk Factors بھی تبدیل ہو رہے ہیں .  Fed Chicago کے صدر Goolsbee نے Monetary Outlook پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ Inflation کی سطح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک لانے کے لئے تمام ٹولز استمعال کئے جائیں گے .

انہوں نے Jerome Powell کے الفاظ دوہراتے ہوئے کہا کہ "یہاں معامله Interest Rates نہیں بلکہ Inflation ہے . کیونکہ سخت Monetary policy خواہش نہیں بلکہ کسی بھی معاشی صورتحال کی ضرورت ہوتی ہے”. دراصل یہ الفاظ سب سے پہلے Reserve Bank of Australia کی گورنر مشعل بلک نے استمعال کئے تھے تاہم انکے بعد تمام طاقتور Central Banks کی طرف سے انھیں مختلف مواقع پر دوہرایا گیا.

ان بیانات سے Monetary policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، جس سے USD اور 10  سالہ مدت کی US Bonds Yields  میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے. مارکیٹ پلیئرز کی عمومی رائے یہ ہے کہ FOMC Minutes .میں پالیسی ساز اراکین کی رائے policy Tightening Cycle بند کرنے اور مئی 2024 سے Interest Rate میں بتدریج کمی پر مشتمل ہو گی ، اس غیر یقینی صورتحال کے Gold اور دیگر Commodities پر بھی مرتب ہو رہے ہیں . 

PBOC کا فیصلہ توقعات کے برعکس۔

Peoples Bank of China نے قرضوں پر Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 3.45 فیصد سالانہ پر برقرار رکھی ہے۔ جبکہ طویل المدتی قرضوں کیلئے LPR کی سطح 4.20 فیصد ہے۔ معاشی ماہرین Chines Yuan کی حالیہ گراوٹ کو دیکھتے ہوئے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

ایشیائی ملک میں  Deflation کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے سگنلز دیئے جا رہے ہیں۔ اور آج کے پریس ریلیز سے قرض میں ڈوبے ہوئے Real Estate Sector کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ تاہم اصلاحاتی عمل کے لئے آج ریٹس میں اضافے کا عندیہ دیا جا رہا تھا.

واضح رہے کہ China دنیا میں Gold کا سب سے بڑا Importer ہے ، جبکہ PBOC بھی تیزی سے اپنے Foreign Exchange ریسروس کو سنہری دھات میں تبدیل کر رہا ہے . اسی لئے اسکی معاشی صورتحال اسکی قدر پر بھرپور اثرات مرتب کرتی ہے .

تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA  سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  1950 ڈالرز کی نفسیاتی سطح پر ہے . یہ  Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ Bullish Bias کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price میں گراوٹ ، US Bonds Yields میں بحالی
Gold

اسوقت یہ 1974 کی سطح سے نیچے ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1964 ، 1954 اور 1944 جبکہ مزاحمتی حدیں 1974 ، 1984 اور 1994 ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button