فیڈرل ریزرو نے کرپٹو کسٹوڈین بینک کی ایپلیکیشنز مسترد کر دیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) نے System کا حصہ بننے کے لئے کرپٹو کسٹوڈین بینک کی ایپلیکیشن کو مسترد کر دیا ۔ فیڈ کا کہنا ہے کہ مبینہ بزنس ماڈل ڈیجیٹل اثاثوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔ یہ کسٹوڈین بینک کرپٹو نیٹ ورکس اور ایکسچینجز کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔ فیڈ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کرپٹو اثاثوں کا زیادہ استعمال منی لانڈرنگ کو فروغ دے رہا ہے۔

کسٹوڈین بینک کے چیف ایگزیکٹو کیٹلین لونگ نے درخواست مسترد کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ادارہ روائتی بینکوں کی طرح تمام اصولوں اور قوانین کی پاسداری کر رہا ہے اور انہیں اس فیصلے سے شدید حیرانگی ہوئی۔ انہوں نے سسٹم کا حصہ بننے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ریگولیٹری ادارے ڈیجیٹل اثاثوں کی بنیاد پر قائم ان بینکوں کے حوالے سے اپنے قوانین کو تبدیل رہے ہیں جو کہ کرپٹو کمپنیوں کی مالی معاونت کرتے ہیں اس عمل کا آغاز FTX اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button