FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے۔, امریکی ڈالر میں تیزی
گذشتہ میٹنگ کے دوران کچھ اراکین نے Interest Rate میں اضافے کی حمائت کی
FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں تیزی جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز اور کماڈٹیز میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
FOMC Minutes کا جائزہ
فیڈرل ریزرو کی طرف سے پبلش کردہ تفصیلات کے مطابق جون 2023ء کی میٹنگ میں FOMC کے کچھ پالیسی ساز اراکین نے مثبت معاشی منظرنامے اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی کیلئے Policy Rates میں 25 بنیادی پوائنٹ اضافے کی حمائت کی۔ ان کا موقف تھا کہ Headline Inflation مقررہ ہدف کے حصول یعنی 2 فیصد تک ٹرمینل ریٹس میں اضافہ جاری رکھا جائے۔ کیونکہ Geo Political صورتحال کے باعث Recession کا خطرہ موجود یے۔
جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق فیڈرل ریزرو کے اسٹاف نے افراط زر کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے Rates Hike Cycle آئندہ کوارٹر تک جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔ تاہم میٹنگ کے اختتام تک تمام تمام شرکاء متفق تھے کہ جولائی 2023ء کی رپورٹس کے اعداد و شمار سامنے آنے پر آئندہ کی مانیٹری پالیسی مرتب کی جانی چاہیئے۔ مزید برآں CPI کے علاوہ Base Line Inflation اور Purchase Managers Index یعنی PPI کو بھی ڈسکس کیا جائے.
میٹنگ کے دوران 2025ء تک Core PCE اور Headline Line Inflation کا مجموعی ٹارگٹ 2 فیصد رکھا گیا۔
مارکیٹ کا ردعمل
فیڈرل ریزرو کی جانب سے تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز میں گراوٹ واقع ہوئی ہے ۔ EURUSD اسوقت 0.23 فیصد مندی کے ساتھ 1.0851 پر آ گیا ہے۔ جبکہ Commodities بالخصوص گولڈ کی طلب (Demand) میں بھی کمی آئی ہے۔
سنہری دھات اسوقت 9 ڈالرز کی کمی سے 1915 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ U.S Stocks اور کرپٹو کرنسیز میں بھی فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔