پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ کے اثرات پاکستانی اسٹاکس پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ آج KSE100 میں دن کا اختتام 164 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42819 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز پر انڈیکس 43 ہزار کے نفسیاتی مارک کو عبور کرتے ہوئے 43099 کی سطح تک گیا۔ لیکن 43100 کی اہم ترین مزاحمتی حد (Resistance) کے بالکل قریب پہنچ کر Bullish ریلی ختم ہونے کے بعد یہ شدید فروخت شروع ہونے کے باعث یہ 43 یزار کے بینچ مارک سے نیچے 42819 پر بند ہوا۔

دوسری طرف KSE30 میں بھی دن کا اختتام 53 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15763 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15872 اور نیچے کی طرف یہ 15734 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ آج شیئر بازار میں 18 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button