French GDP Report کا اجراء ، CAC40 میں مثبت رجحان

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں قومی آمدنی توقعات کے مطابق رہی۔

French GDP Report ریلیز کر دی گئی ۔ جس کے مثبت اثرات CAC40 اور دیگر Financial Indicators پر مرتب ہوئے ہیں۔

French GDP Report کی تفصیلات۔

فرانسیسی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک میں دوسرے کوارٹر کے دوران GDP کی سطح 0.5 فیصد مستحکم ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

ڈیٹا مرتب کرنے والی ٹیم کے مطابق اگرچہ GDP کی ریڈنگ حوصلہ افزاء رہی ۔ لیکن ملک میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے زیر اثر ملک میں اشیاء و خدمات کی طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ سکڑاؤ نہ صرف ماہانہ بلکہ سالانہ سطح پر بھی نظر آ رہی ہے۔

دوسری طرف ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 0.1 فیصد اور بین الاقوامی ٹریڈ میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کا یہ حصہ مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور صارفین کی قوت خرید میں کمی کی عکاسی کر رہا ہے۔

فرانسیسی معیشت اور عالمی تجارت میں سکڑاؤ

ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں ملک میں طلب کی کمی بالخصوص اشیائے خورد و نوش اور ذرائع توانائی کی طرف عدم دلچسپی کو میکرو اکنامک لیولز پر خطرناک قرار دیا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے آنیوالی French Current Account Report میں بھی مسلسل تیسرے ماہ کے دوران تجارتی خسارہ (Trade Deficit) آیا تھا۔ جس کے بعد قومی آمدنی میں کمی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

فرانس کا شمار G-10 کے طاقتور ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہ یورپی معیشت کا 30 فیصد صنعتی حجم رکھتا ہے۔ یوکرائن پر ہونیوالے روسی حملے اور عدم استحکام رسد کے باعث افراط زر دوہرے ہندسے میں داخل ہو چکی ہے۔ توانائی اور عام ضروریات زندگی کی اشیاء میں مہنگائی کی حقیقی شرح (Core Inflation) 15 فیصد سے زائد ہے ۔ جس سے Quarterly GDP میں بھی گراوٹ کا خدشہ ہے۔ سب سے حوصلہ افزاء اعداد و شمار پیداواری شعبے کے رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد معاشی دن کے آغاز پر CAC40 میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 7383 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7349 سے 7386 کے درمیان ہے۔ جبکہ ابتدائی آدھے گھنٹے میں 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

French GDP Report کا اجراء ، CAC40 میں مثبت رجحان

دوسری طرف مشترکہ یورپی کرنسی یورو بھی 1.0900 کی نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں فرانسیسی اسٹاکس اور یورو ملے جلے رجحان اور محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button