German consumer confidence Report ریلیز کر دی گئی ، یورو کا ملا جلا ردعمل

اعداد و شمار کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر میں اعتماد کی سطح توقعات سے منفی رہی

German consumer confidence Report  ریلیز کر دی گئی ہے. جس کے بعد یورو میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے.  بتاتے چلیں کہ محکمہ شماریات کے جاری کردہ  ڈیٹا میں کارپوریٹ سیکٹر کے اعتماد کی سطح توقعات سے منفی رہی ہے .

German consumer confidence Report کیا ہے اور اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے ؟

یہ ایک سروے ڈیٹا ہے جو کہ بنیادی طور پر کاروباری طبقے میں نئے پروجیکٹس کیلئے فیصلہ سازی اور کارپوریٹ سیکٹر کے اقدامات میں اعتماد کو ظاہر کرتا ہے . یوکرین پر ہونے والے روسی حملے کے بعد جو ممالک  معاشی بحران کی لپیٹ میں آئے ان میں سرفہرست جرمنی تھا . روس نے  امریکہ اور مغربی اتحاد کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کے جواب میں  یورپ کو Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی .

اس وقت سے یورپ کی یہ سب سے بدی اکانومی توانائی کے شدید بحران کی لپیٹ میں آپ گئی جبکہ Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو چکا ہے. معاشی ماہرین اس صورتحال کو کساد بازاری سے تشبیہ دے رہے ہیں . تمام تر کوششوں کے باوجود معاشی بحالی کی راہ میں عاید رکاوٹیں ایک سال گزرنے کے باوجود دور نہیں کی جا سکیں .

معاشی ڈیٹا کیا ظاہر کر رہا ہے ؟

آج GIK کی  طرف سے ریلیز ہونیوالی یہ رپورٹ کاروباری اعتماد کی سطح منفی 5 .25  آئیی ہے . جبکہ اس سے قبل 30 .25 کی توقع تھی. اس طرح سروے میں آنیوالے کوارٹر کے دوران نئے پروجیکٹس کی ریڈنگ بھی منفی رہی ہے . جو بزنس کمیونٹی کے گہرے مسائل کی نشاندہی کر رہی ہے . نیز معیشت پر طاری جمود بھی واضح ہو رہا ہے . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو جولائی کے فگرز منفی 40 .24 رہے تھے. اس طرح ہر نی آنیوالی رپورٹ میں کانفیڈنس لیول پہلے سے کم ہو رہا ہے .

مارکیٹ کا ردعمل.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف یورو ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہا ہے . یورپی سیشن کے آغاز میں یہ کسی حد تک بحال ہوتے ہوئے ١.0826 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے .

واضح رہے کہ آج صبح سے ہے یورپی مشترکہ کرنسی ہائی پروفائل ڈیٹا کے انتظار میں محدود رینج اختیار کے ہوئے ہے . اس کے  علاوہ یورپی ریٹیل سلز رپورٹ بھی آج  سہ پہر پبلش ہونیوالی ہے ، جس کے بعد یورو کی سمت کا تعین ہو گا . اسکے علاوہ  یورپی اسٹاکس کے سرمایہ کار بھی ان رپورٹس پر نظر رکے ہوئے ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button