German GDP Report کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس

گذشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کی German GDP Report مارکیٹ توقعات کے برعکس رہی۔ جرمن محکمہ شماریات (Destatis) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جی۔ڈی۔پی 0.2 فیصد کم ہوا۔ سالانہ ڈیٹا 1.1 فیصد رہا جبکہ 1.3 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ شماریات کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور 2022ء کے آخری کوارٹر کے دوران معاشی شرح نمو (Growth rate) قدرے کم رہا۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالخصوص قیمتوں اور پرائیویٹ سیکٹر اور ذرائع توانائی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا جو کہ موسم سرما میں انکی طلب (Demand) میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد EURUSD میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی لیکن DAX30 کے ابتدائی سیشن میں کم شیئر والیوم ریکارڈ کیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button