افراط زر کنٹرول کرنے کے لئے سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ۔ گورنر RBA, آسٹریلیئن ڈالر میں منفی مومینٹم

گورنر RBA فلپ لو نے کہا ہے کہ افراط زر کی بلند شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے۔
” موجودہ مانیٹری پالیسی کا دائرہ کار محدود اور
حکومتی مالیاتی پالیسی نیوٹرل ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے ریٹس میں صورتحال کے مطابق فیصلہ نہیں کیا۔ جس سے معیشت پر کساد بازاری (Recession) کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ اگر کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) توقعات کے مطابق رہا تو محدود انداز میں پالیسی ریٹس کا نفاذ جاری رہے گا۔ دوسری صورت میں پالیسی ریٹس میں زیادہ اضافے سے اسے کنٹرول کیا جائے گا”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں سال ہونیوالے لیبر کانٹریکٹس میں تنخواہیں مناسب انداز میں بڑھی ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ عوام کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے تا کہ وہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کا مقابلہ کر سکیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

پالیسی ریٹس میں اضافے کے اشارے کے باوجود AUDUSD محدود رینج میں بیئرش جھکاؤ کے ساتھ ٹریڈ جاری رکھے ہوئے 0.6900 سے نیچے آ گیا۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی US CPI کے توقعات سے بلند اعداد و شمار سے امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ کے بعد بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ جس سے گورنر ریزرو بینک کا بیان بھی AUDUSD کی طلب میں اضافہ کرنے میں ناکام رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button