افراط زر توقعات سے زیادہ، US CPI Report جاری۔ ڈالر انڈیکس میں گراوٹ

جنوری 2023ء کی US CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں افراط زر توقعات سے زیادہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ امریکہ میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.4 فیصد رہا۔ ڈیٹا ریلیز ہونے سے پہلے معاشی ماہرین اور ادارے 6.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ تاہم رپورٹ کا منفی پہلو ماہانہ افراط زر کے اعداد و شمار ہیں جو کہ 0.4 فیصد رہے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل صفر فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حقیقی ہفتہ وار آمدنی میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 0.1 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی تفیصلات

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 0.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل اتنی ہی متوقع تھی۔ فوڈ اینڈ انرجی کی قیمتوں میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 5.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ EURUSD میں تیزی کی ریلی ریکارڈ کی گئی۔گولڈ 10 ڈالرز کے اضافے سے 1862 پر آ گیا۔ جبکہ پلاڈیئم 27 ڈالرز کی تیزی سے 1582 ڈالرز فی اونس پر آ گیا۔ کروڈ آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی برینٹ آئل 1 ڈالر نیچے 85.57 اور WTI آئل 1.23 ڈالرز کی گراوٹ سے 78.91 ڈالرز فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button