Italian CPI Report ریلیز ، FTSEMIB میں تیزی

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔

Italian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد اطالوی اسٹاک بینچ مارک FTSEMIB میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Italian CPI Report کی تفصیلات

اٹلی کے محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سطح 5.9 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ڈیٹا سے کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں افراط زر کی سالانہ شرح 6.4 فیصد رہی تھی۔ جبکہ HICP کا لیول 6.3 فیصد رہا یے۔

اس طرح ملک میں کنزیومر پرائس انڈیکس ایک سال میں کم ترین رہا ہے۔ خیال رہے کہ نومبر 2022ء میں یہ دوہرے ہندسے تک جا پہنچا تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد اطالوی بینچ مارک FTSEMIB میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 294 پوائنٹس کے اضافے سے 28600 کی سطح پر آ گیا ہے۔

Italian CPI Report ریلیز ، FTSEMIB میں تیزی

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے بینکوں پر عائد ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا۔ جس سے اسٹاکس میں مجموعی طور پر مثبت منظرنامہ نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button