Japanese CPI Report جاری، USDJPY میں گراوٹ

Headline Inflation تیسرے ماہ بھی توقعات سے کم

Japanese CPI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد USDJPY میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں Headline Inflation مسلسل تیسرے ماہ توقعات سے کم رہی۔

Japanese CPI Report کی تفصیلات

محکمہ شماریات (Statistical Department) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2023ء میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 3.2فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح نرم مانیٹری پالیسی کے باوجود شرح نمو (Growth Rate) میں اضافہ ہوا۔ جبکہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ رواں ماہ بھی بینک آف جاپان (BOJ) نے نرم مانیٹری پالیسی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹرمینل ریٹس منفی0.10 فیصد پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے تھے۔ جبکہ اس کے برعکس G-10 کے دیگر ممالک میں سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے 25 بنیادی پوائنٹس اور بینک آف انگلینڈ (BOE) نے 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے

۔ تاہم جاپانی مرکزی بینک کے نئے گورنر نے متبادل مانیٹری ٹولز کے استعمال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جاپانی ین کی قدر میں شدید کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUDJPY) اور یورو (EURJPY) نے متاثرکن Gains حاصل کیں

مارکیٹ کا ردعمل

کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) جاری ہونے کے بعد جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 142.9640 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Japanese CPI Report جاری، USDJPY میں گراوٹ

دوسری طرف AUDJPY بھی 0.61 فیصد نیچے 96.033 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button