ہفتہ وار US Jobless Claims Report توقع سے مثبت۔

رواں ہفتے کی توقعات سے مثبت US Jobless Claims Report جاری کر دی گئی۔ US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیروزگاری کے 1 لاکھ 94 ہزار دعوے دائر کئے گئے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ کلیمز متوقع تھے۔ گذشتہ ہفتے یہ تعداد 1 لاکھ 95 ہزار رہی تھی۔ بیروزگاری کے سب سے زیادہ کیسز کیلیفورنیا میں دائر کئے گئے۔ جن کی تعداد 6820 رہی۔ جبکہ فلوریڈا روزگار کے لحاظ سے بہترین ریاست رہی۔ جہاں محض 568 Jobless Claims سامنے آئے۔ گذشتہ ہفتے کی نسبت سب سے زیادہ تبدیلی جارجیا میں آئی۔ جہاں پر اس ہفتے 1464 دعووں کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات سے مثبت رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم بہت بڑی تبدیلی نہ آنے کی وجہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کا انتظار یے۔ فیوچر اسٹاکس اور کماڈٹیز میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button