RBNZ Monetary Policy کا اعلان ، نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ ۔ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان.
ریزرو بینک نے Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 5.50 فیصد پر برقرار رکھا۔
RBNZ Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
RBNZ Monetary Policy کی تفصیلات۔
ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ Monetary Policy Committee کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال ، تازہ ترین رپورٹس اور لیبر مارکیٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ممبران کمیٹی نے گرتی ہوئی Inflation اور مالیاتی نظام بالخصوص لیکوئیڈٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران اجلاس Global Financial Crisis اور GDP Growth پر بھی غور کیا گیا۔ فیصلہ ساز ارکان نے متفقہ طور پر Official Cash Rate بغیر کسی تبدیلی کے 5.50 فیصد پر طویل عرصے تک منجمند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم کسی تبدیلی کا دارومدار کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی ریڈنگز کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریزرو بنک آف آسٹریلیا ، یورپی مرکزی بینک اور امریکی فیڈرل ریزرو بھی Rate Hike Program معطل کر چکے ہیں . نیوزی لینڈ میں حقیقی افراط زر 4 فیصد ہے . جبکہ بیروزگاری کی شرح 2 فیصد کے قریب ہے.
مارکیٹ کا ردعمل۔
فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 0.5900 کی سطح پر کا دفاع کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ طویل عرصے تک سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔