روس کا 21 مئی سے فن لینڈ کو گیس سپلائی مکمل بند کرنیکا فیصلہ۔۔

ماسکو( نیوز رپورٹ): روسی حکومت نے فن لینڈ کو 21 مئی سے گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی حکومت کے طاقت کے مرکز کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی حکومت نے فن لیںڈ کے نیٹو میں شیمولیت کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جس پر کل دوپہر 2 بجے سے عملدرآمد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روس اس سے پہلے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی بند کر چکا ہے۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ فن لینڈ اپنی بجلی کا 85 فیصد روس سے درآمد کرتا ہے اور اسکی معیشت کو روسی بجلی بند ہونے سے شدید جھٹکا لگا ہے لیکن فن لینڈ اپنی گیس کا صرف 5 فیصد روس سے درآمد کرتا ہے اس لئے اس فیصلے کا فن لینڈ کی معیشت پر ویسا اثر نہیں ہو گا جیسا کہ بجلی بند کئے جانے سے ہوا تھا کیونکہ فن لینڈ اپنی گیس کا زیادہ تر حصہ ناروے اور الجزائر سے درآمد کرتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button