Swiss Trade Report ریلیز ، USDCHF میں مندی

جولائی 2023ء کےدوران Trade Surplus میں کمی واقع ہوئی۔

Swiss Trade Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCHF میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق Exports کا حجم 20 فیصد سکڑ گیا ہے۔

Swiss Trade Report کی تفصیلات

سوئس محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ ٹریڈ سرپلس 20 فیصد کے قریب سکڑ کر 3.13 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ جون میں منافع 4.82 ارب فرانک تھا۔ تاہم نظر ثانی شدہ بیلینس 4.79 بلیئن فرانک آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات (Exports) کے حجم میں 16.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ رہورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق پیداواری صلاحیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن عالمی اور یورپی مارکیٹس میں طلب کی کمی سے ملنے والے Export Orders متاثر ہوئے۔ دوسری طرف درآمدی حجم (Import Volume) میں بھی 12.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اپنے ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں سوئس معیشت مسلسل ریونیو پیدا کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.13 فیصد کمی کے ساتھ 0.87728 کی سطح پر رواں ہفتے کی Gains گنوا رہا ہے۔ یورپی سیشنز میں اسکی ٹریڈنگ رینج 0.8769 سے 0.8792 کے درمیان ہے۔

Swiss Trade Report

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button