یو۔بی۔ایس Credit Suisse. بینک ڈیل،امریکہ کا خیرمقدم

یو۔بی۔ایس Credit Suisse بینک ڈیل 3 بلیئن فرانک میں طے پا گئی ہے۔ امریکی سیکرٹری خزانہ نے بینکنگ کرائسز میں کمی کیلئے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مبینہ طور پر دیوالیہ ہونیوالے سوئس بینک کی یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کو فروخت میں سوئس نیشنل بینک (SNB) نے گذشتہ روز ہونیوالے طویل مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا

کئی ممالک کے سینٹرل بینکس جن میں بینک آف جاپان (BOJ), بینک آف انگلینڈ (BOE)، بینک آف کینیڈا (BOC), فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک (ECB) شامل ہیں نے 167 سال پرانے تاریخی بینک کے اثاثوں کی تحلیل کے قواعد و ضواط طے کئے ہیں۔ جس سے بعد اگرچہ بینکنگ کرائسز میں کمی آنے کا امکان ہے۔ تاہم فائنانشل مارکیٹس میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔۔

واضح رہے کہ کریڈٹ سوئس بینک دنیا کے بڑے معاشی اداروں میں سے ایک اور عالمی مالیاتی نظام میں نمایاں حثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسکے ڈیفالٹ کرنے کی خبروں سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں اسوقت شدید گراوٹ واقع ہوئی تھی جب اسکے سب سے بڑے شیئر ہولڈر سعودی نیشنل بینک نے اپنے شیئرز کی تعداد 10 فیصد تک محدود کرنے اور مزید مالی معاونت فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد جاپان سے لے کر امریکہ تک بینکنگ اسٹاکس کی شدید فروخت سے اسٹاکس میں کریش ہونے جیسی صورتحال نظر آ رہی تھی۔

امریکہ کا خیرمقدم

امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین اور فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول نے عالمی بینکنگ کرائسز میں کمی کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیل عالمی نظام زر کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے معاشی استحکام کیلئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں انہوں نے فائنانشل مارکیٹس مارکیٹس کی بحالی کیلئے اس معاہدے کو اہم قرار دیا.

مارکیٹ کا ردعمل

یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کی طرف سے طرف سے ڈیل ڈیکلیئر کئے جانے کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ سوئس فرانک بدستور بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.103 فیصد مستحکم ہو کر 0.9266 پر مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ کی حتمی ڈائریکشن کا تعین کریڈٹ سوئس بینک کے اثاثوں کی تحلیل کا عمل مکمل ہونے کیا جا سکے گا۔ اسکے علاوہ 23 مارچ کو سوئس مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے انتظار میں فرانک کے سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button