جنوری 2023ء کی UK Retail Sales Report توقعات سے مثبت، GBPUSD میں گراوٹ
جنوری 2023ء کی UK Retail Sales Report توقعات سے مثبت رہی جس کے بعد GBPUSD میں گراوٹ دیکھی گئی۔ برطانوی دفتر برائے شماریات (ONS) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گذشتہ ماہ ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کمی کا تخمینہ تھا۔
اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر 2022ء کے ساتھ کریں تو گذشتہ رپورٹ میں روزمرہ اشیاء کی ریٹیل سیلز منفی 1 فیصد رہی تھی۔ آٹوز اور فیول کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صفر فیصد کی پیشگوئی تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
نومبر اور دسمبر کے مایوس کن اعداد و شمار کے بعد انتہائی مثبت ریٹیل سیلز رپورٹ معیشت پر طاری جمود میں کمی کی علامت ہے۔ لیکن GBPUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ افراط زر میں کمی سے بینک آف انگلینڈ کی طرف سے پالیسی ریٹ میں کم اضافے کا جواز ہے۔ برطانوی کرنسی 0.575 فیصد کمی سے 1.1930 پر منفی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ تاہم FTSE100 کے فیوچر اسٹاکس میں تیزی نظر آ رہی ہے جو کہ افراط زر کے رسک فیکٹر میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔