US CPI Report توقعات کے مطابق۔ امریکی ڈالر کا محتاط انداز

آج US CPI Report جاری کر دی گئی۔ امریکی محکمہ شماریات (U.S Bureau of Labor Statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار توقعات کے مطابق ہیں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں مارکیٹ توقعات کے مطابق اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق

(1)گذشتہ ماہ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.0 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی توقع تھی۔

(2) گذشتہ ماہ سالانہ افراط زر 5.5 فیصد رہی۔

(3) ماہانہ افراط زر میں 0.4 فیصد رہا جبکہ مارکیٹ تخمینہ بھی اتنا ہی تھا۔

(4) حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح میں ماہانہ 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ توقعات سے بلند ہے۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل 0.4 فیصد کا تخمینہ تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر قدرے دباؤ میں دکھائی دیا جبکہ اسکے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0700 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 1.2200 کے قریب محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف USDJPY بھی 134.8400 کی سطح پر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ ادھر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) اسوقت 0.420 فیصد تیزی سے 0.9150 پر آ گیا ہے۔

کماڈٹیز اور اسٹاکس پر اثرات

توقعات کے مطابق CPI ریلیز ہونے کے بعد گولڈ 13 ڈالرز کمی کے ساتھ 1897 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم کی طلب (Demand) میں 33 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے بعد یہ قیمتی دھات 1510 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف پلاٹینیئم کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت یہ 21 ڈالرز نیچے 979 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کروڈ آئل کا جائزہ لیں تو WTI اسوقت 3 ڈالرز کمی کے ساتھ 73 ڈالرز اور Brent آئل 1 ڈالرز مندی سے 79 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی فیوچر اسٹاکس میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ تاہم یہ مندی رپورٹ جاری کئے جانے سے پہلے سلیکون ویلی بینک دیوالیہ ہونے اور بینکنگ سسٹم میں رسک فیکٹرز سے تمام عالمی مارکیٹس میں واقع ہوئی ہے۔

کرپٹو کرنسیز کی صورتحال

رپورٹ جاری ہونے کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 16 سو ڈالرز کے اضافے سے 25845 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ایتھیریئم 58 ڈالرز کی تیزی سے 1736 ڈالرز اور لائٹ کوائن 12 ڈالرز کی تیزی سے 86 ڈالرز کی سطح پر آ گیا یے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سلیکون ویلی بینک دیوالیہ ہونے کے بعد عالمی سطح پر بینکاری نظام شدید دباؤ کا شکار ہوا یے۔ جس سے کرپٹو کرنسیز کی قدر میں غیر متوقع تیزی کی ریلی آئی ہے۔ تاہم معاشی ماہرین موجودہ صورتحال کو ایک نئے بحران کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button