جاپانی اور ہانگ کانگ اسٹاکس میں مندی جبکہ تائیوان میں مثبت رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں ملا جلا اور سست روی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی وسط مدتی صدارتی الیکشنز (U.S Midterm Elections ) کی وجہ سے عالمی اسٹاکس میں ایک غیر یقینی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ امریکی ڈالر اور اس سے منسلک بانڈز کی Gains میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسکی ایک اور بڑی وجہ شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹس کے بعد خطے میں پائی جانیوالی کشیدگی اور چینی معیشت کی شرح نمو (Growth rate ) میں ہونیوالی کمی بھی ہے۔

آج Nikkei225 میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 155 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 27716 پر آ گیا ہے۔ اسکا بلند ترین لیول 27926 اور کم ترین سطح 27688 رہی ہے۔ جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 0.56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ Hangseng میں آج 260 پوائنٹس کی مندی ہے۔ جس کے بعص انڈیکس 16303 پر آ گیا ہے۔ آج انڈیکس نے 16552 سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اسکے بعد 16730 تک مستحکم ہوا تاہم امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ 16258 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ اب تک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔ ایشیاء کے اسٹاکس ٹریڈ مارک انڈیکس CNBC100 میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 7144 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ Kospi میں بھی ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان ہے جس کے ساتھ مارکیٹ 18 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2416 پر آ گئی ہے۔

چینی معیشت کی شرح نمو ( Growth rate ) میں کمی کے بعد Shinghai Composite میں آج بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اسکی دوسری بڑی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات کی وجہ سے امریکی وال اسٹریٹ میں چینی کمپنیوں کے اسٹاکس میں ہونیوالی زبردست فروخت ہے۔ آج بھی انڈیکس 11 پوائنٹس کم ہو کر 3062 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تائیوان اسٹاکس ایکسچینج (TSec ) میں آج دیگر ایشیائی مارکیٹس کی نسبت مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے TSec50 انڈیکس 291 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 13638 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button