US Industrial Production Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی

US Industrial Production Report ریلیز کر دی گئی ہے، جس کے بعد اتار چڑھاؤ کے شکار امریکی ڈالر میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے . جبکہ اس کے مقابلے میں یورو ، گولڈ اور دیگر اثاثوں کی قدر میں کمی وقع ہوئی ہے .

US Industrial Production Report کی تفصیلات

امریکی محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2023 کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار 1 فیصد مستحکم ہوئی ، جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ جون کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح منفی رہی تھی .

US Industrial Production Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی

US Industrial Production Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پیداواری شعبے نے اپنی کیپیسٹی کا 79.3  فیصد استعمال کیا جبکہ اس کا تخمینہ 79.١ فیصد لگایا گیا تھا .اسی طرح پیداواری آوٹ پٹ میں 0.5 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ شرح منفی 0.3 فیصد تھی  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے اور عالمی معاشی بحران کے بعد امریکی صنعتی شعبے کی بحالی کو ظاہر کر رہی ہے .

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو اور دیگر فوریکس اثاثوں میں گراوٹ واقع ہوئی ہے . اسی طرح 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گولڈ ، پلاڈیم اور سلور کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button