US GDP Report ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔
توقعات سے مثبت ڈیٹا جاری ہونے سے U.S Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا۔
US GDP Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز کی قدر میں گراوٹ جاری ہے۔
US GDP Report کی تفصیلات
محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال دوسرے کوارٹر کے دوران ملکی قومی آمدنی میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ پہلے کوارٹر سے کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 1.5 فیصد رہی تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
مثبت ڈیٹا پبلش ہونے پر کئی ہفتوں کے بعد امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز اور اسٹاکس کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ڈالر انڈیکس کے علاوہ US Bonds Yields میں بھی تیزی نظر آ رہی یے جس سے گولڈ اور دیگر دھاتوں کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سنہری دھات اسوقت 1950 سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) شدید فروخت کے بعد 1.1000 کے قریب منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔