US ISM PMI ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ، گولڈ اور بٹ کوائن میں تیزی
ڈیٹا توقعات کے برعکس منفی رہا. US Stocks Future میں بھی گراوٹ
US ISM PMI Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ گولڈ اور کرپٹو کرنسیز بالخصوص بٹ کوائن کی قدر میں تیزی کی ریلی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
US ISM PMI کی تفصیلات
انسٹیٹوٹ آف سپلائی مینیجمنٹ کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing Index کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 46.0 رہی جبکہ اس سے قبل 47.0 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔ تاہم نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 42.6 فیصد سے بڑھ کر 45.6 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح اگرچہ یہ سروے ڈیٹا توقعات سے منفی ہے۔ تاہم نئے فیکٹری آرڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے معیشت کا مثبت پہلو ظاہر ہو رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں مندی واقع ہوئی ہے۔ 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کمی سے گولڈ میں تیزی کی ریلی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سنہری دھات 10 ڈالرز اوپر 1928 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ پلاڈیئم 32 ڈالرز کی تیزی سے 1261 اور پلاٹینیئم 12 ڈالرز مستحکم ہو کر 917 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیز میں بھی تیزی کی ریلی آئی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 30727 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف U.S Stocks Future میں مندی واقع ہوئی ہے۔ ادھر امریکی ڈالرز کے خلاف یورو اور دیگر کرنسیز بھی جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔