US ISM Services Index ریلیز کر دیا گیا۔ امریکی ڈالر میں گراوٹ

US ISM Services Index ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک مستحکم ہوئے ہیں۔

US ISM Services کی تفصیلات

جاری کئے گئے سروے ڈیٹا کے مطابق Employment انڈیکس 49.2 فیصد رہا ہے جبکہ گذشتہ ماہ یہ سطح 50.8 فیصد تھی۔ سروسز سیکٹر کو ملنے والے نئے آرڈرز کا انڈیکس 52.9 رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 56.1 فیصد تھی۔ Price Paid انڈیکس 56.2 رہا۔ جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 59.6 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق نئے برآمدی آرڈرز (New Export Orders) 59.0 فیصد رہے ہیں۔ جبکہ اپریل 2023ء میں انکا انڈیکس 60.9 فیصد تھا درآمدات کی شرح 50.0 رہی ہے جبکہ گذشتہ ریڈنگ 51.3 تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کے تمام پہلو توقعات سے منفی رہے ہیں۔ جس کا وزن پہلے سے دباؤ کے شکار امریکی ڈالر پر پڑا ہے۔ اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 0.02 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0710 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ ملے جلے رجحان کے ساتھ 1.2430 پر موجود ہے۔ ادھر USDCHF اسوقت 0.297 فیصد کمی سے 0.9060 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

کماڈٹی مارکیٹ پر بھی ملا جلا رجحان ہے۔ گولڈ 8 ڈالرز تیزی سے 1956 اور پلاٹینیئم 31 ڈالرز کے نمایاں اضافے سے 1035 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے اجراء سے کروڈ آئل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ Brent آئل 1.25 فیصد اوپر 77.34 اور WTI آئل 1.39 فیصد اضافے سے 72.87 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button