EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، عالمی تنازعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز .

EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . عالمی تنازعات کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے .

عالمی تنازعات EURUSD  پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟

مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں مارکیٹ پلیئرز دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے . تاہم واضح سمت نہ ہونے کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال یورو کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے . ایشیائی سیشنز کے دوران بحالی کا مومینٹم امریکی مارکیٹس کھلنے پر کم ہوتا ہوا مجموعی منظرنامہ بھی منفی سمت اختیار کر گیا ہے .

غزہ کی صورتحال اور عالمی طاقتوں کا کردار .

غزہ میں گزشتہ دس دن سے جاری بمباری ایک نئے انسانی ، معاشی اور معاشرتی المیے کو جنم دے رہی ہے . امریکہ اور یورپ مکمل طور پر اسرائیل کو سپورٹ دے رہے ہیں . جس کے بعد صیہونی افواج غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں .

فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں  500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .

انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچے  اور انہوں نے بھی نتن یاہو کی طرح ہسپتال میں ہونیوالی تباہی کا ملبہ  حماس پر ہی ڈال دیا  ہے .

ایران اور امریکہ آمنے سامنے

ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.

گزشتہ روز  ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا  کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ   کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ  پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے

وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز  جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے  تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی. بیان میں ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی حملے کی پشت پناہی نہ کرے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکے بیرش ریگریشن چینل کا آغاز ہے . اس وقت یہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے کے قریب اوور سولڈ  زون کو ظاہر کر رہا ہے .

EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، عالمی تنازعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز .

اسکے سپورٹ لیولز 1.0545 ، 1.0495 اور 1.0450 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0595 ، 1.0640 اور 1.0685 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button